Beating Heart Surgery

میری والدہ کو چند مہینوں سے دل کا مسئلہ تھا جو وقت کے ساتھ بڑھتا ہی جا رہا تھا۔اور والدہ کی اس بیماری کی وجہ سے گھر میں سب بہت پریشان تھے۔ اور جب انجیو گرافی کروانی تو معلوم ہوا کہ والدہ کے دل کی حالت بہت خراب ہے۔
اس کے بعد ہم نے کافی ڈاکٹروں سے کنسلٹ کیا، لیکن دل پھر بھی سب کا بہت پریشان تھا کہ کیا کریں بہرحال ہم ڈاکٹر یحییٰ سے ملے۔ ڈاکٹر یحییٰ نے ہمیں بہت تسلی دی اور ہم نے اپنی والدہ کا آپریشن 13 نومبر 2021 کو کروا لیا۔
آپریشن کے پانچویں روز میری والدہ کو ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ اور میری والدہ گھر پہنچی۔ میرے گھر میں ایک خوشی کا سماں تھا سب بہت خوش تھے۔
میری والدہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور ہم سب بہت خوش ہیں۔ ڈاکٹر یحییٰ بیٹنگ ہارٹ سرجری کے بہت ماہر ڈاکٹر ہیں۔ اور اللہ تعالی نے ان کے ہاتھ میں بہت شفا رکھی ہے۔
اللہ تعالی ڈاکٹر یحییٰ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔
شکریہ بیٹنگ ہارٹ سرجری سینٹر لاہور