یہ 2007 اوائل کی بات ہے جب میرے دل میں تکلیف شروع ہوئی۔
مجھے میرے گھر والے پی آئی سی لاہور لے کر گئے، جہاں پر مجھے سات دن تک داخل رکھا گیا۔ بے شمار ٹیسٹ کیے گئے لیکن میرے درد کا معاملہ حل نہیں ہو پا رہا تھا۔ میرے گھر والے بہت پریشان تھے اور یہ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کریں۔
ڈاکٹر یحییٰ سے ملنے کے بعد میں اور میرے گھر والے بہت مطمئن تھے، اور ہمیں ایسا لگا کہ ہمیں کوئی مسیحا مل گیا ہے۔
الحمدللہ میں آپریشن کے تیسرے روز اپنے آپ کو بہت بہت اچھا محسوس کرنے لگا۔ میرے گھر والے اور میرے رشتہ دار بہت خوش تھے۔ پانچویں دن میں ڈسچارج ہو کر اپنے گھر چلا گیا۔ آج 10 دسمبر 2021 کو میں دوبارہ روٹین کا چیکپ کروانے آیا ہوں۔ الحمداللہ میں بالکل صحت مند اور خوش ہوں۔
ڈاکٹر یحییٰ واقعی ایک بہت قابل اور بہت نفیس انسان ہیں، ڈاکٹر یحییٰ سے ملنے کے بعد بندہ ویسے ہی مطمئن ہو جاتا ہے۔
خدا تعالی ڈاکٹر یحییٰ اور ان کی ٹیم کو کامیاب اور کامران کرے۔