مجھے 2009 میں دل کی تکلیف محسوس ہوئی تو مجھے بہت سے کارڈیالوجسٹ سے کنسلٹ کرنا پڑا۔ ایک دن میں گھر بیٹھا ہوا تھا تو اخبار میں ڈاکٹر یحییٰ صاحب کے انٹرویو کا مطالعہ کیا، ڈاکٹر صاحب کی کامیابی اور ان کے تجربے کے بارے میں پڑھنے کے بعد میں نے سوچا کہ ڈاکٹر صاحب سے رابطہ کروں۔ لہذا میں ڈاکٹر یحییٰ سے ملا۔
ڈاکٹر یحییٰ سے ملنے کے بعد مجھے بہت تسلی اور سکون ملا۔ انہوں نے میرے ہر سوال کا جواب بہت تسلی اور سمجھانے والے انداز میں دیا۔ بلکہ مجھے کہا کہ اگر آپ کے ساتھ کوئی اور بھی آیا ہے تو آپ ان کو بھی اندر بلا لیں۔
ڈاکٹر صاحب نے مجھے آپریشن کا کہا میں نے اسی وقت آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔ اور آپریشن کے اخراجات بھی بہت معقول تھے۔ لہذا نومبر 2009 کو میرا آپریشن ڈاکٹر یحییٰ صاحب نے کردیا۔ جیسا ڈاکٹر صاحب کے بارے میں سنا تھا ویسا ہی پایا۔ ڈاکٹر یحییٰ اور ان کی ٹیم ماشاء اللہ بہت قابل با اخلاق ہیں۔
میرا ماننا ہے کہ اگر کسی کو ہارٹ سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو تو ایک بار ڈاکٹر یحییٰ سے ضرور رابطہ کریں، انشاءاللہ میرے مشورے کو آپ یاد رکھیں گے۔