Beating Heart Surgery

مجھے 30 نومبر کو دل کا دورہ پڑا اور مجھے (FIC) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی میں دو روز تک داخل رکھا گیا. جہاں پر میرے دل سے متعلق کافی ٹیسٹ کیے گئے۔
ان تمام ٹیسٹوں اور انجیو گرافی کو دیکھتے ہوئے وہاں کے ڈاکٹروں نے مجھے بائی پاس کا کہا۔ لیکن میں اور میرے گھر والے یہاں مطمئن نہیں تھے۔ ہمیں کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ہم کسی اچھے ڈاکٹر کو کیسے تلاش کریں۔
بہرحال میں فیصل آباد آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج ہوکر گھر آ گیا۔ اور کسی اچھے اور قابل سرجن کی تلاش شروع کر دی۔ پھر ہمارے پیر شمیم صابری صاحب نے ہمیں لاہور میں ڈاکٹر یحییٰ کا بتایا، اور کہا کہ آپ بے فکر ہو کر وہاں جاؤ وہ بہت قابل سرجن ہیں اور بیٹنگ ہارٹ سرجری کرتے ہیں۔ لہذا ہم بنا دیر کئے لاہور پہنچے اور ٹائم لیکر ڈاکٹر صاحب سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر صاحب نے بہت تسلی سے میرا چیک اپ کیا اور اور مجھے تسلی دی۔ ڈاکٹر یحییٰ صاحب نے میرا آپریشن 8/12/21 کو کر دیا۔ جو سو فیصد کامیاب ہوا۔ آج 15/12/21 کو چیک اپ کروانے آیا ہوں، اور الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہو صحت مند ہو۔
ڈاکٹر یحییٰ ایک پروفیشنل ہارٹ سرجن اور ایک با اخلاق انسان ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کو اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔