Beating Heart Surgery

مجھے 2020 کے آخر میں دل میں تکلیف ہوئی گھر والے کافی پریشان تھے اور کسی اچھے ڈاکٹر کی تلاش میں تھے بالآخر ہمیں کسی نے ڈاکٹر یحییٰ کا بتایا، اور بتایا کہ ڈاکٹر یحییٰ بہت قابل سرجن ہیں اور بیٹنگ ہارٹ سرجری کے ماہر ہیں
لہذا ہم لاہور پہنچے اور ڈاکٹر یحییٰ سے ملے۔ ڈاکٹر یحییٰ نے کچھ ضروری ٹیسٹ کروائے، اور ہمیں بتایا کہ آپریشن لازمی ہے۔ یہ بات سن کر گھر والے اور میں کچھ پریشان تھے، لیکن ڈاکٹر یحییٰ نے ہمیں جس طرح چیک کیا اور ہمیں جس طرح تسلی دی ہم پوری طرح مطمئن تھے۔ اور یہ بات جانتے تھے کہ ہم ایک قابل سرجن کے ہاتھوں میں ہیں۔
لہذا ہم نے آپریشن کی تیاری کی اور 3 فروری 2021 میں ایم وی آر آپریشن کروا لیا۔ آپریشن کے بعد خوش اور مطمئن تھی کہ گویا میرا آپریشن ہوا ہی نہیں ہے۔ پانچ روز کے بعد مجھے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔
واپس جب اپنے شہر پہنچے تو سب بہت خوش تھے لوگ مجھے دیکھ کر کہہ رہے تھے کہ تمہارا آپریشن ہوا ہے لگتا تو نہیں۔ ماشاءاللہ تم خود چل پھر رہی ہو۔
آج 10 دسمبر 2021 کو میں روٹین کا چیک اپ کروانے آئی ہوں ۔ الحمداللہ میں بالکل صحت یاب اور خوش ہوں۔
ڈاکٹر یحییٰ ایک ماہر سرجن اور بااخلاق انسان ہیں۔
اللہ تعالی ان کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین