السلام علیکم
میرا نام ڈاکٹر اقرا ہے، اور میرا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ میری نانی امّی (شریفاں بیگم) کو تقریبا دو بار دل کا دورہ پڑا۔ گھر میں سب بہت فکرمند ہوئے۔ میں چونکہ لاہور کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں جاب کرتی ہوں لہذا میں نانی اماں کو لاہور لے آئی۔
لاہور آ کر نانی امی کے کچھ ضروری ٹیسٹ جو دل سے متعلق کروائے اور نانی امی کو لے کر سیدھے ڈاکٹر یحییٰ کے پاس آئی۔ میں یہ بات بخوبی جانتی تھی کہ ڈاکٹر یحییٰ بیٹنگ ہارٹ سرجری کے ایک ماہر ڈاکٹر ہیں جو پاکستان کے نامور ہارٹ سرجنز میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
میری نانی ماں (شریفاں بیگم) اور میرے گھر والے بھی ڈاکٹر صاحب سے مل کر بہت خوش ہوئے اور بہت پراعتماد ہوئے۔ ڈاکٹر صاحب نے سرجری کے لئے بولا اور ہم ان کے بتائے ہوئے وقت پر داخل ہوگئے۔
اور نانی ماں کا آپریشن 13/12/21 کو سر ڈاکٹر یحییٰ نے کر دیا، آپریشن الحمدللہ کامیاب رہا اور میری نانی ماں اب ماشااللہ بالکل صحت مند ہیں۔ سر ڈاکٹر یحییٰ نہ صرف ایک بہترین ہارٹ سرجن ہیں بلکہ ایک نہایت شفیق انسان بھی ہیں۔ ان کے تمام مریض ان کا بہت احترام اور محبت کرتے ہیں۔
شکریہ سر ڈاکٹر یحییٰ