Beating Heart Surgery

السلام علیکم
میرا نام سید محمد مصطفی ہے۔ میں امامیہ کالونی کا رہائشی ہوں۔ میں گزشتہ چند سال سے دل کے مرض میں مبتلا تھا۔ اور ایک ڈاکٹر کے زیر علاج تھا۔ طبیعت کی خرابی کے باعث مجھے اینجیو گرافی کروانی پڑی جس سے مجھے معلوم پڑا کہ میرے تو تین وال بند ہیں۔ پھر مجھے میرے ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ ڈاکٹر یحییٰ سے ملیں وہ بہت بڑے پاکستان کے نامی گرامی سرجن ہیں جو بیٹنگ ہارٹ سرجری کرتے ہیں۔
یہ ایک جدید طریقہ سرجری ہے جو کہ سب سے پہلے پاکستان میں ڈاکٹر یحییٰ نے متعارف کروایا۔
چناچہ میں ڈاکٹر صاحب سے ملا اور اپنا معائنہ کروایا۔ ڈاکٹر یحییٰ نے مجھے بہت تسلی دی۔ اور میری سرجری 30 نومبر 2021 میں ہوگی۔ میں الحمداللہ چوتھے دن ڈسچارج ہو گیا تھا۔ الحمداللہ اب میں بالکل صحت مند ہوں۔ میں اور لوگوں سے بھی کہوں گا کہ اگر کسی کو دل کا عارضہ ہے تو ڈاکٹر یحییٰ کو ایک بار ضرور دکھائیں۔
شکریہ بیٹنگ ہارٹ سرجری سینٹر لاہور