میری والدہ کو پچھلے دو ماہ سے دل کا عارضہ لاحق ہو گیا۔ ہم لوگ لاہور میں کافی ڈاکٹروں کے پاس جاتے رہے لیکن ہمیں کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی اور نہ ہی ڈاکٹرز ہمیں صحیح گائیڈ کر رہے تھے۔
پھر ایک دن ہمارے ہاں کچھ مہمان آئے اور انہوں نے ہمیں ڈاکٹر یحییٰ صاحب کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ کسی جاننے والے نے ڈاکٹر یحییٰ سے آپریٹ کروایا ہے اور اب وہ مکمل صحت یاب ہیں۔
ہم تو پہلے ہی کسی قابل ڈاکٹر کے تلاش میں تھے لہذا ہم فوری پہنچے اور بیٹنگ ہارٹ سرجری سنٹر لاہور میں ڈاکٹر یحییٰ صاحب سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر صاحب نے اچھی طرح چیک کیا اور بہت تسلی دی۔ رپورٹس دیکھنے کے بعد ڈاکٹر صاحب نے ہمیں کہا کہ سرجری کرنی پڑے گی، لہذا ہم داخل ہوگئے اور اور اگلے ہی روز صبح ڈاکٹر صاحب نے میری والدہ کی سرجری کر دی۔ سرجری الحمدللہ سو فیصد کامیاب رہی۔
والدہ چار دن ہاسپٹل میں رہنے کے بعد پانچویں روز ڈسچارج کر دی گئیں۔ میری والدہ اب الحمدللہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹاتی ہیں۔ ہمارے علاوہ ہمارے فیملی میں سے اور بھی دو لوگوں نے ڈاکٹر صاحب سے آپریٹ کروایا ہے اور اللہ کے فضل سے وہ بھی مکمل صحتیاب ہیں۔ ڈاکٹر یحییٰ اب ہمارے واقعی ایک فیملی ڈاکٹر ہیں۔