میرا قصور سے تعلق ہے۔ مجھے تقریباً دو سال سے ہارٹ کا مسئلہ تھا۔ دوائی سے علاج کیا مگر سانس اور سینے میں درد کی تکلیف بڑھتی گئی۔ انجیوگرافی کرائی تو بائی پاس کا مشورہ دیا گیا۔ میں نے ایک ریفرینس کے ذریعے ڈاکٹر یحیٰی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بڑی تسلی دی اور میرا آپریشن ایسے کامیاب ہوا کہ مجھے لگا کہ میرا آپریشن ہوا ہی نہیں۔ ہسپتال میں چار پانچ دن نہایت ہی خوش اخلاق عملے سے واسطہ رہا۔ اور ڈاکٹر یحیٰی ایسے خوش اخلاق ہیں کہ جب بات کرتے ہیں تو آدھا مرض ویسے ہی ختم ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالی ان کو قائم و دائم اور خوش رکھے۔